کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اعتراضات مسترد کردئے گئے،عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال کردیا ۔ہفتہ کو سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف سماعت ہوئی۔
پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار وھاب بلوچ نے عمران خان کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان اثاثے ڈکلیئریشن اور نامزدگی پر دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔بیرون ملک دوروں کی کوئی تفصیل نہیں۔ اس دوران کے اخراجات کے لئے عمران اسپانسرڈ بتایا ہے۔کون اسپانسر ہے کوئی تو اس کی تفصیل ہوگی، قومی اسمبلی کے حلقہ 53 اور 95 سے کام کی کوئی تفصیل نہیں دی،اس بنیاد پر ان کے دونوں حلقوں سے فارم مسترد ہوئے،ان کے دو بچے ہیں ان کے اخراجات کون برداشت کر تا ہے تفصیلات نہیں دیں ۔ ان بچوں کی کون فیس کون ادا کرتا ہے، دیگر اخراجات کون دے رہا ہے؟ان کی بیٹی ٹیریان کا کاغذوں میں کوئی ذکر نہیں ہے، بعد ازاں ٹریبونل نے عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اعتراضات مسترد کرتے ہوئے رٹرننگ افسر کے فیصلے کو بحال رکھا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اعتراضات مسترد کردئے گئے،عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال کردیا ۔ہفتہ کو سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف سماعت ہوئی۔ پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار وھاب بلوچ نے عمران خان کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان اثاثے ڈکلیئریشن اور نامزدگی پر دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔