کراچی (نیوز ڈیسک) سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی تجدید اور کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں 31 دسمبر 2018 تک توسیع کردی گئی ہے۔اپنا مینوئل آرمز لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لئے متعلقہ ڈی سی آفس یا ہوم ڈپارٹمینٹ گورنمنٹ آف سندھ سے 31 دسمبر 2018 سے پہلے پہلے رجوع کریں۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر
2018 تک مینوئل آرمز لائسنس رجسٹرڈ نہ کرانے کی صورت میں مینوئل آرمز لائسنس منسوخ کیے جائیں گے اور اس پر درج اسلحہ ضبط کیا جائے گا اور ایسے لائسنس ہولڈرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ واضح کیا گیا ہے کہ اور مینوئل آرمز لائسنس کی تجدید اور کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں یہ آخری توسیع ہے، اس کے بعد کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔