اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پنجاب کے بعد انتخابات سے قبل سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کی حالت خراب، تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میہڑ (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا زوال شروع ہوچکا ہے ٹکٹ ہولڈر امیدوار پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ہر برے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے پیپلزپارٹی نے دس سال اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر سندھ کے کسانوں ، اساتذہ ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، خواتین پر ڈنڈے برسائے اس کا حساب اب شروع ہوچکا ہے

میہڑ خیرپورناتھن شاہ میں جو لوٹ مار مچائی گئی اس کی کہیں مثال نہیں ملتی مخالفین پریشان ہیں کہ کس کو امیدوار کھڑا کریں تحریک انصاف دادو سے کلین سوئپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیٹو جتوئی میں مختلف برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا شمولیت کرنے والوں میں یونین کائونسل سوجھرو بورڑسے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنماء قادر بخش گورڑ ، سندھ گریجوئیٹ ایسوسی اسیشن کے سابقہ چیئرمین الطاف گورڑ ، یونین کائونسل منگوانی سے پیپلزپارٹی کے رہنماء دیدار علی جانوری ، اوشاق علی جانوری ، طارق جانوری نے پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ، صداقت علی جتوئی ، احسان علی جتوئی ، ظفر علی جتوئی ، نیاز احمد برڑو ، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر ، خلیل احمد کونھارو ، سردار وقار کمانگر اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب میں لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ جو ظلم پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہماری آصف زرداری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں میں سندھ کے غریب لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں نوجوان تبدیلی کا حصہ بنیں اور عمران خان کے منشور کو کامیاب بنائیں اس موقع پر سابق سینٹر صداقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ میہڑ میں اربوں روپے ترقی کے نام پر نمائندوں نے کرپشن کی میہڑ میں پینے کے پانی ، روڈ ، بجلی ، گیس جیسے بنیادی مسائل بھی حل نہیں ہوسکے ہیں مخالفین ہم پر الزام لگانے کی بجاء اپنی دس سالہ کارکردگی بیان کریں اور ہمارے بنائے گئے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانا چھوڑ دیں اس بار پورے دادو ڈسٹرکٹ سے پیپلزپارٹی کو عبرتناک شکست ملے گی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…