منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یہ شخص اگر ہمارے گردوارے میں آیا تو پھر ہم۔۔ سکھوں نے پاکستان میںاپنی مقدس عبادتگاہوں میں ایسی بھارتی شخصیت کے داخلے پر پابندی عائد کر دی کہ جان کر پاکستانی دنگ رہ جائینگے، وجہ کیا بنی؟

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔بھارت میں سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو جی پر بننے والی متنازعہ فلم اور خالصتان تحریک کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ کے سخت فیصلے کی وجہ سے سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں داخل ہونے سے روک دیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کو خدشہ تھا کہ مشتعل سکھ کہیں بھارتی ہائی کمشنر اوران کی اہلیہ سے بدتمیزی نہ کریں، اس وجہ سے انہیں واپس جانے کی درخواست کی گئی۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ماتھا ٹیکنا چاہتے تھے اور بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان کی آمد کی اطلاع ملنے پر دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے احتجاج کا پروگرام بنایا۔دنیا بھر میں سکھ اپنے مذہبی پیشوا گورو نانک دیو جی پر متنازعہ فلم بنائے جانے اور خالصتان تحریک سے وابستہ سکھوں سے سختی سے نمٹنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید غم وغصے میں مبتلا ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ماتھا ٹیکنا چاہتے تھے اور بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان کی آمد کی اطلاع ملنے پر دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے احتجاج کا پروگرام بنایا۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو مختلف گوردواروں میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جب کہ برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں سکھوں نے بھارتی سفارتی اہل کاروں کے گوردواروں میں داخلے پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…