اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انتخابات کا ہنگامہ شروع ہو چکا ہے اورانتخابی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کر چکے ہیں۔ اسی دوران کئی ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو سامنے آرہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی پنجاب میں پیش آیا ہے جہاں ن لیگ کے امیدوار جمال لغاری کے حامی سرعام انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرتے نظر آرہے ہیںجبکہ جمال لغاری
کی جانب سے اپنی مخالف امیدوار زرتاج گل کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ جمال لغاری جب اپنے حلقے میں کمپین کے سلسلے میں نکلے تو اس دوران ان کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جب کہ اس موقع پر جمال لغاری نے اپنی مخالف امیدوار زرتاج گل کو دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے حامیوں کو زرتاج گل کو سڑک استعمال کرنے سے روکنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کا راستہ راستہ روکنے کا بھی کہا۔ جمال لغاری کا کہنا تھا کہ ’’اگر حلالی ہو تو زرتاج گل کو روڈ کراس نہیں کرنے دینا‘‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جب جمال لغاری اپنے حلقے کے دورے پر تھے تو چند نوجوانوں نے جمال لغاری کا راستہ روک کر ان سے سوال و جواب کئے اور ان سے بحث کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ جمال لغاری کے اپنے حلقے کے دورے کے موقع پر ان کے حامیوں کی جانب سے شدید جذباتی مناظر دکھائے گئے جبکہ کئی حامی یہ کہتے ہوئے بھی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں ہم زرتاج گل کو روڈ کراس نہیں کرنے دینگے ، تحریک انصاف کو لگ سمجھ جائے گی۔ خیال رہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے پر زرتاج گل کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالف امیدوار جمال لغاری کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔س سے قبل جب جمال لغاری اپنے حلقے کے دورے پر تھے تو چند نوجوانوں نے جمال لغاری کا راستہ روک کر ان سے سوال و جواب کئے اور ان سے بحث کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔