پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت تباہی کے دھانے پر،موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی، زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر،IMFسے قرضہ لینا مجبوری بن گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کا ایک بہتر دور گزارنے کے بعدسیاسی عدم استحکام کے باعث ایک بار پھر مشکل ترین صورتحال سے دو چار ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید دو ماہ رہنے کاا مکان ہے جس میں قومی معیشت مزید تنزل کا شکار ہوسکتی ہے۔

موجودہ صورتحال کے باعث انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی ہے، جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کم ہوگااور قرضوں کا حصول دشوار ہوگا۔ پاکستان کے قومی خزانے میں زرمبادلہ کے ذخائر لگ بھگ 10ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو دو ماہ کے درآمدی بلز کی ادائیگی کے لئے بھی کم ہیں۔ IMFکے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کم از کم تین ماہ کے امپورٹ بلز کے برابر ہونے چاہئے۔ ڈالر کی قدر میں پچھلے 6ماہ کے دوران 15فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ڈالر 6روپے مہنگا ہوا ہے جس سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 15ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ موڈیز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران مہنگا ئی کی شرح 4فیصد سے بڑھ کر 7فیصد ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1324پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں اور عوام کو284ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کی صورتحال منجمد اور رو بزوال ہے، جس کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سابقہ حکومت کی طرف سے برآمدی سیکٹر کو فراہم کردہ ترغیبات کے نتیجے میں برآمدات میں 2ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، تاہم اس میں مزید اضافہ ازبس ضروری ہے، ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں بیلنس آف پیمِنٹ کا خسارہ 11ہزار ملین ڈالر سے بڑھ کر تقریباً16ہزار ملین ڈالر ہوگیا ہے۔میاں زاہد حسین نے کہاکہ سابقہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب کرکے اس مشکل صورتحال سے بچا جاسکتا ہے۔ حکومتی اداروں کے اندازے کے مطابق اگر ایمنسٹی اسکیم کامیاب ہوجاتی ہے تو ملک میں3تا5ارب ڈالر کی مالیت کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم کی کامیابی کے لئے نگراں حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور پاکستان ٹیکس بار کی طرف سے دی گئی 17میں سے 16تجاویز منظور کرلی گئیں ہیں،

جس سے امید کی جارہی ہے کہ متوقع نتائج حاصل ہوسکیں گے تاہم ایمنسٹی اسکیم کی آخری تاریخ 30جون میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اگر ایمنسٹی اسکیم سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے تو کشکول توڑنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور پاکستان ایک بار پھر اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے مجبوراًIMFکی کڑی شرائط پر مزید قرضہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ معیشت کی گرتی صورتحال سے نمٹنا آنے والی منتخب حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا، جو آسان نہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ آنے والی حکومت کو معیشت کی اس ابتر صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کرنے، بیرونی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے اور ملکی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…