بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پانچ سال حکومت کرنے کے بعد پانی کی قلت کا مسئلہ یاد آگیا،نے انتخابی مہم کا آغاز ،حیرت انگیز اعلان

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 244 ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نے کے بعد حلقے کے تمام بنیادی مسائل حل کر دیں گے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز قلت آ ب کے اہم مسئلے سے شروع کردیا ہے۔ محمود آباد، اختر کالونی، منظور کالونی سے انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل این اے 244 کے عوام کے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حلقے کے بنیادی مسائل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل صاحب اپنی جیب سے خرچ کر کے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی عوام سے کہہ رہے ہیں کہ کوئی مجھے ووٹ دے نہ دے عوامی شکایات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے چھوڑ وں گا کیونکہ ہم قائد انقلاب محمد میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 104 کے امیدوار رانا افتخار، ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ مہدی خان، ملک صفدر، ماسٹر محمدیوسف، نصر اللہ خان، رانا سمیع، فیصل بھائی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرمان علی خادم اور سوشل میڈیا کے عمران بھائی بھی موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 244 ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نے کے بعد حلقے کے تمام بنیادی مسائل حل کر دیں گے۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز قلت آ ب کے اہم مسئلے سے شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…