جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کی رہائش گاہ پر بنی گالہ میں 300رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی ماہانہ خرچہ 1کروڑ روپےجو سرکاری خزانے سے دیا جائے گا،ایسی سکیورٹی تو ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیراور نواز شریف کو بھی نہیں ملی ،پولیس افسر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان انتخابات جیتنے سے پہلے ہی ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ سکیورٹی حاصل کرنے والے سیاستدان بن گئے۔ عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کی صورت میں ان کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ ایک کروڑ روپے ماہانہ لگایا گیا ہے جو کہ سرکاری اہلکار کی تعیناتی کی صورت میں قومی خزانے سے ادا کرنا پڑیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کے سربراہ کی رہائش گاہ پر وفاقی پولیس کی ایک ریزرو کمپنی پہلے سے ہی مستقل طور پر تعینات ہے جس میں دس پولیس اہلکار تھانہ بنی گالہ جبکہ باقی ڈویژن پولیس کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں ، یہ اہلکار تین شفٹوں میں بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ تین دن قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد عمران خان کی رہائش گاہ پر تین سو رینجرز اہلکاروں کی نفری سکیورٹی کے نقطہ نظر کے تحت تعینات کرنے کے احکامات جاری کر چکے ہیں جن کو سول ڈیوٹی پر ایک بنیادی اضافہ تنخواہ ادا کرنے پر 60سے 70لاکھ روپے کا قومی خزانے پر ماہانہ بوجھ پڑے گا جبکہ مذکورہ رینجرز اہلکاروں کو ٹرانسپورٹ اور طعام کی فراہم کی جانے والی سہولت پر الگ سے لاکھوں روپے کے اخراجات ہوں گےاس طرح ملکی تاریخ میں عمران خان وہ واحد سیاسی رہنما اور سیاسی جماعت کے سربراہ بن جائیں گے جنہیں بغیر کسی سرکاری عہدہ پر ہونے کے باوجود اتنے وسیع پیمانے پر سرکاری سطح پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ان کی سکیورٹی کیلئے اس پیمانے پر اخراجات قومی خزانے سے ادا کئے جائینگے۔ اس ضمن میںوفاقی پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل تو دور انتخابات جیتنے کے

بعد بھی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ حتیٰ کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بھی انتخابات جیتنے سے قبل کبھی اتنی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ نہ ہی کبھی اسلام آباد کے کسی ڈپٹی کمشنر نے تین سو رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔جمیعت علمائے اسلام کے

سربراہ مولانا فضل الرحمان ، مولانا غفور حیدری اور سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ پر بھی دہشتگردی حملے ہو چکے ہیں لیکن انہیں اس قدر کبھی بھی سرکاری سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دس سال قبل سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں شہید کر گیا لیکن انہیں بھی اس قدر وسیع پیمانے پر سرکاری خزانے سے سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے

کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔واضح رہے کہ عمران خان اس طرح کے شاہی کلچر کے خلاف رہے ہیں اور اس حوالے سے سابق حکمرانوں پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں جبکہ اب خود ان کی سکیورٹی کیلئے قومی خزانے کا استعمال کیا جا رہا ہے جس پر انہیں نہ صرف سیاسی، صحافتی بلکہ عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…