منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا ٗعید کے تین دنوں میںلاشوں کے ڈھیر لگ گئے متعدد افراد جاں بحق، تشویشناک صورتحال

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)عید الفطر کے تین دنوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تقریباً 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔پولیس اور ہسپتال حکام کے مطابق لکی مروت میں روڈ کے حادثے اور آتشزدگی کے واقعات میں مجموعی طورپر خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو ئے۔پولیس کے مطابق نورگن ٹاؤن میں رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گر جس میں سوار خاتون اور بچہ جاں بحق ٗ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ل

کی مروت میں مانجھی والا چوک کے پاس موٹرسائیکل درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ملنگ اڈہ تاجوری روڈ پر بچکن احمدزئی کے مقام پر پک اپ ٹرک الٹ گیا جس میں سیر وتفریح کیلئے جانے والے افراد متعدد افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تھری ویلرز سے ایک بچہ گر کے موقعے پر ہی چل بسا۔لکی مروت کے تاجازئی کے علاقے میں فضل کریم نامی شخص کو پرانی دشمنی کی نذر ہو گیا۔چترال کے واشیش گاؤں میں ایک چیپ دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 5 میں سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سعید الرحمن اور وجی الرحمن سے ہوئی۔مانسہرہ میں کوٹکے کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار محمد اوسامہ اور مراد علی ویگن کی ٹکر سے لقمہ اجل بن گئے۔نوشیرہ میں خاتون سمیت 4 لوگ جاں بحق ہوئے ٗ روڈ کے حادثے میں تقریباً 71 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں کی زیادہ تعداد موٹرسائیکل سواروں کی ہے۔ناظم پور نامی علاقے میں خاتون نے خودکشی کرلی۔ایک واقعہ میں مقامی رہنما جے آئی حضرت کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر مبنیہ طور پر جاوید، شاہ فیصل اور ممریز نے قتل کردیا۔صوابی کا رہائشی جاوید اقبال کندپارک کے پاس دریا میں نہتے ہوئے ڈوب گیا جس کی لاش ریسکیو 1122 نے نکالی۔خیرآباد کے رہائشی مراد خان خٹک

کو مبینہ طور پر حیدر اور طارق نے پرانی دشمنی پر قتل کردیا۔بنو ںمیں روڈ کے حادثے اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔میران پولیس اسٹیشن کی حدود میں شوہر نے بیوی کو ناجائز تعلقات استوار رکھنے کے شک پر قتل کردیا۔دو مختلف واقعات میں ایک خاتون نے زہری چیز کھا کر خود کشی کرلی جبکہ ڈومیل علاقے میں ایک خانون کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا ٗ

ڈومیل میں ہی کار اور رکشے کے تصادم میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔کرک میں مختلف حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ٗڈیم میں نہاتے ہوئے نوعمر لڑکا ڈوب گیا، موٹرسائیکل کے حادثے میں شمشیر غنی اور رضا خان انتقال کر گئے۔مناخیل کے علاقے میں ٹریکٹر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں کامران اور حسین جاں بحق ہو گئے اور انڈس ہائی وے پر کار حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔شنگلا میں روڈ حادثے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…