مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مری میں باہر سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعدادبائیکارٹ کے باعث آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات کی جانب رخ ٗ وادی نیلم ، پیرچناسی ، سدھن گلی سمیت دیگر مقامات میں رش کا سماں ، ضلعی انتظامیہ اور وزارت سیاحت کی جانب سے حکمت عملی طے نہ کرنے پر سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ، مختلف چیک پوسٹوں پر جگا ٹیکس وصول کئے جانے لگا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے سیاحوں کی ایک بڑی تعدادمری کے بجائے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں کی
جانب رخ کرنے لگے وہاں لاکھوںکی تعداد میں سیاحوں نے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کا رخ کیا وہاں ایک جانب تو سیاحوں نے سکھ کا سانس لی مگر دوسری جانب محکمہ صحت عامہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث صحیح گائیڈ لائن نہ مل سکی ، سیاحوں نے اپنی مدد آپ مختلف علاقوں کا رخ کرلیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف چیک پوسٹوں پر سیاحوں کو تنگ کرنا اور جگا ٹیکس وصول کئے جانے کی شکایات بھی منظر عام پر سننے میں آئی جبکہ محکمہ سیاحت عامہ کی غلط حکمت عملی کے باعث سیاحوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ۔