اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے وطن واپسی معاملے میں ڈرامائی موڑ، سابق فوجی صدر نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(نیوز ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے این اے ایک چترال سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے این اے 1 چترال کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا جب کہ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے

کاغذات نامزدگی این اے 1 کیلئے منظور کرلیے گئے ہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہتے تھے مگر راہ میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے، پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا جاتا ہے تاہم پرویز مشرف انتخابات سے قبل ملک واپس آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں اپنی تاحیات نا اہلی کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے انہیں 13 جون کو لاہور طلب کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم سابق آرمی چیف عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا حکم واپس لے لیا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے دبئی میں پارٹی رہنما احمد حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، انتخابی اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پرویز مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ جلد پاکستان واپسی کا شیڈول طے کریں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہا وہ پاکستان جلد واپسی کیلئے اپنی قانونی ٹیم، پارٹی رہنماؤں اور طبی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں

اور کسی بھی وقت پاکستان واپس آئیں گے۔سربراہ اے پی ایم ایل نے کہا ملک کو اس وقت تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔ عوام آئندہ الیکشن میں چوروں لیٹروں اور کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیں گے۔ پرویز مشرف نے واضح کیا کہ وہ پاکستان واپسی کے بعد بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ احمد حسین نے بتایا کہ پرویز مشرف جلد کراچی سمیت ملک بھر میں اے پی ایم ایل اور اتحادیوں کے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…