کراچی(آئی این پی) عید کی خوشیاں ہاکس بے اور کینجھر جھیل پر منانے والے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل ہاکس بے کے قریب دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔دونوں نوجوانوں کی شناخت کر لی گئی ہے، نارتھ ناظم آباد کے اسامہ اور فراز خاندان کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔کینجھر جھیل میں بھی پکنک کے لیے آنے والے دو افراد ڈوب گئے، مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور ایک کا چترال سے ہے۔دوسری جانب دریائے سندھ
میں سکھرکے مقام پر خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سکھرمیں لب مہران سے خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے۔ تاہم اس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سکھرمیں ایک ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔اس سے پہلے تین خواتین اور چار مردوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہے۔ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک مرد کی شناخت ہوئی تھی تاہم باقی چھ بوری بند لاشوں کو لاوارث قرار دیکر دفنادیاگیا۔