عائشہ گلالئی کا خوف یا تکبر،وزیراعظم بننے سے پہلے ہی کپتان کا مزاج ساتویں آسمان پر چلا گیا، حلقہ این اے 53کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر خود تو نہ آئے پیغام دیکر جونیئر وکیل بھیج دیا، ریٹرننگ آفیسر ہکا بکا رہ گیا

18  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 53 اسکروٹنی:عمران خان یا وکیل آج پیش نہیں ہوئے، کل تک کا وقت طلب۔تفصیلات کے مطابق این اے 53کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں آج عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پی ٹی آئی رکن عائشہ گلالئی کو ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونا تھا تاہم عمران خان یا ان کے وکیل آج پیش نہیں ہوئے
جبکہ معاون وکیل نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے کل تک کی مہلت طلب کر لی ہے۔ معاون وکیل رائے تجمل کے مطابق بابر اعوان لاہور میں ہیں، جہاں وہ عمران خان کی اسکروٹنی کے لیے پیش ہوں گیواضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 53 کے امیدواروں عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پی ٹی آئی رکن عائشہ گلالئی کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔گزشتہ روز یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ عمران خان کے بجائے ان کے وکیل بابر اعوان آج ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔بعدازاں معاون وکیل رائے تجمل کا بیان سامنے آیا کہ بابر اعوان بھی آج ریٹرننگ افسر کیسامنے پیش نہیں ہوں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے عمران خان، شاہد خاقان، عائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کیاگیا تھا۔رائے تجمل کا کہنا تھا کہ بابر اعوان لاہور میں ہیں اور وہ وہاں عمران خان کی اسکروٹنی کے لیے پیش ہوں گے۔معاون وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ‘کل تک کا وقت دیا جائے، بابر اعوان کل پیش ہوجائیں گے’۔دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرعبدالوہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں، اس لیے عمران خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اعتراضات کا جواب دینا ہوگا۔حلقہ این اے 53 سے 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں عمران خان، شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے علاوہ مسلم لیگ (ن)
کے بیرسٹر ظفر اللہ، مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی کے الیاس مہربان بھی شامل ہیں۔این اے 53 سے انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائیگی۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 اور کراچی کے حلقہ این اے 243 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن کے خلاف بھی اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…