اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جس جہاز پر عمرہ کے لیے گئے وہ جہاز میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے کہا کہ تین دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جس جہاز پر عمران خان عمرہ کرنے گئے وہ میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا،
زلفی بخاری نے کہا کہ میں بلیک لسٹ پر نہیں تھا اور نہ میرا نام بلیک لسٹ سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ جھوٹ ہے۔ بلیک لسٹ نامی چیز کا کوئی قانون ہی نہیں ہے۔ انہوں نے ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر خان اور میں عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ ان کی پارٹی اور نظریات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ زلفی بخاری نے ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان الزامات پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریحامکی کتاب پڑھنے کے قابل ہی نہیں ہے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ زلفی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کوئی حیثیت ہے ہی نہیں تھی اور جو کچھ انہوں نے عمران خان کی سابقہ بیوی کے طور پر حیثیت بنائی ہوئی بھی تھی وہ بھی اب ختم ہوگئی ہے اور ان کو اب سوائے انڈین میڈیا کے کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جس جہاز پر عمرہ کے لیے گئے وہ جہاز میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے کہا کہ تین دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جس جہاز پر عمران خان عمرہ کرنے گئے وہ میرا نہیں بلکہ علیم خان کا تھا، زلفی بخاری نے کہا کہ میں بلیک لسٹ پر نہیں تھا اور نہ میرا نام بلیک لسٹ سے ہٹایا گیا۔