بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

جوشخص عمرے پر بھی چارٹرطیارے میں امیروں کے ساتھ گیا وہ اس ملک میں کیا تبدیلی لائے گا؟اہم سیاسی شخصیت نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 15  جون‬‮  2018 |

سکھر(آئی این پی) قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کرپٹ لوگ ہیں اور ان کی پارٹی کرپشن کے پیسوں سے چل رہی ہے جوشخص عمرے پر بھی چارٹرطیارے میں امیروں کے ساتھ گیا وہ اس ملک میں کیا تبدیلی لائے گا، فیصلہ قوم کو کرنا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ ،

جس نے اپنی پارٹی کی اسی فیصد ٹکٹیں بھی جاگیرداروں ، وڈیروں امیروں اور لوٹوں کو دی ہیں۔ جمعہ کو روہڑی کے قریب علاقے کندھرا میں ہندو برادری کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اللہ کرے کہ یہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں کیونکہ یہ انتخابات ملک کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں اگر یہ الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے اور ایسے ویسے لوگ آگئے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہوگا الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے فوج پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے اب فوج کی سالمیت کا سوال ہے کیونکہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گذر رہا ہے ان حالات میں ملک کو ایسی قیا دت کی ضرورت ہے جو اسے مشکلات سے نکال سکے اسے قرضوں کی دلدل سے نکال سکیکیونکہ اس وقت ملک میں تیل بجلی مہنگی ہے غریب مررہا ہیاس لیے عوام جس کے پیچھے ہوں اسے مینڈیٹ ملنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال ڈٹ کر اپوزیشن کی طعنے بھی ملے کہ لڑتا نہیں ہے بھڑتا نہیں ہے مگر میرے پاس دلائل تھے جن پرہمیشہ بات کی ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو پٹواری یا چوکیدار نہیں ڈاکٹر اور انجنئیر بنانا چاہتے ہیں جبکہ سکھرکو انڈسٹری حب بنائیں تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے ہر کوئی خورشید شاہ نہیں ہے کہ وہ اسپتال یا اسکول بنائے قبل ازیں علاقے کی ہندوبرادری کے مکھی نامو مل نے مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…