بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کے قریب آتے ہی بازی پلٹ گئی،تحر یک انصاف میں ہلچل، کھلا ڑی خیر آ با د کہنے لگے، ایک ساتھ تین اہم رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑ دی

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کے قریب آتے ہی بازی پلٹ گئی،تحر یک انصاف میں ہلچل، کھلا ڑی خیر آ با د کہنے لگے، ایک ساتھ تین اہم رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑ دی کالاباغ(آ ئی این پی)سابق ایم این اے عائلہ ملک، نواب آف کالاباغ ملک وحید خان اور نوابزادہ ملک امیر محمد خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جمعہ کوبوہڑ بنگلہ کالاباغ میں ایک پر ہجوم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہمارے خاندان کی بے لوث قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت نے غیر مقبول فیصلے کئے ہیں جس سے کارکنوں میں مایوسی اور بددلی پھیلی، چیئرمین عمران خان نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود اصلاح احوال پر توجہ دینے کے بجائے معاملات غیر سنجیدہ عناصر کے سپرد کئے رکھے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب مزید اس جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے ، ہم تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں اپنے سیاسی فیصلے کرنے اور اپنی سیاست کا رخ متعین کرنے میں آزاد ہوں گے ، ہمارے لئے تمام آپشن کھلے ہیں، جو بھی فیصلہ کریں گے اپنے حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے کریں گے، ہمیں اپنے ساتھیوں پر اعتماد اور فخر ہے، اب نواب ملک وحید خان اور نواب زادہ ملک امیر محمد خان آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ملک وحید خان این اے 95 سے عمران خان اور پی پی 85 سے دیگر امیدواروں جبکہ نوابزادہ ملک امیر محمد خان پی پی 86 سے الیکشن لڑیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…