پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں نگران سیٹ اپ صرف سیاست دانوں کو بدنام کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل انسانی حقوق کے علمبرداروں، فعال کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد کی پکڑ دھکڑ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے

فوری طور پر ایسے اقدام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں ہونے والی بے جا گرفتاریوں، گمشدگیوں اور پر امن مظاہروں کے دوران ہونے والی زیادتیوں پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام ان افراد کے خلاف شدید کارروائیاں کر رہے ہیں جو حکومت کی مخالفت کرتے ہیں، چاہے یہ لوگ سڑکوں اور گلیوں میں احتجاج کر رہے ہوں یا ٹیلی ویژن پر حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوں، یا پھر اخباروں اور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہوں۔تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ پر مختلف سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت صحافتی اداروں اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بالکل درست ہے۔ایسے وقت میں جب ملک میں نئے انتخابات ہونے والے ہیں اس میں ایسا ماحول آئینی اداروں کے لیے ٹھیک نہیں۔ نگران حکومت نہ ہونے کے برابر ہے۔ نگران سیٹ اپ صرف سیاست دانوں کو بدنام کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا اور ان کی کوئی رٹ نہیں ہے۔نگران حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصفانہ انتخابات کرائیں۔ حالیہ دنوں میں زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوایا جانا ان کی جانبداری ثابت کرتا ہے اور الیکشن کی انجنئیرنگ کا عمل جاری ہے۔ ہمیں توقع نہیں کہ نگران حکومت اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرسکے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…