اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔ جمعہ کو چوہدری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،
چوہدری نثار نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے، انہوں نے دعا کر تے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی درخواست پر پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمان نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی، انہوں نے دعا کے آغاز میں کہا کہ ’’آج رمضان المبارک کا آخری روزہ اور جمعۃ المبارک ہے، چوہدری نثار علی خان بھی یہاں موجود ہیں اور ان کی درخواست پر بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے تمام نمازی خصوصی طور پر دعا کریں، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کرے، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سالمیت، استحکام ، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔