جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انتخابات میں دھاندلی، مداخلت ، دبائو برداشت نہیں پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے آتے ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے دھماکہ خیز حکم دیدیا

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) نگران وزیراعلی حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام نے ملاقات کی جس میں آزادانہ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت صاف اور شفاف الیکشن کرانے کے لیے آخری حد تک جائے گی، پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، غیرجانبدارانہ الیکشن کو

یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔ڈاکٹر حسن عسکری نے چیف سیکریٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام سے کہا کہ آپ پروفیشنل آفیسرز ہیں، آپ کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ انداز میں ادا کرنی ہے، کوئی مداخلت یا دبا برداشت نہیں کرنا، آپ کی کارکردگی بولے گی تو کوئی انگلی نہیں اٹھاسکے گا، عام انتخابات میں ووٹرز پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…