اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھٹو کے نام پر ووٹ لینے والی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھٹو کا نام مکمل طور پر سیاست سے آئوٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھٹو کے نام پر سیاست کرنیوالی پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی کی 51سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹوفیملی کے کسی بھی فرد کوصوبائی قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی 51سالہ تاریخ میں پہلی بار بھٹو فیملی کا کوئی بھی فرد الیکشن نہیں لڑ رہا اور نہ ہی پارٹی کی جانب سے بھٹو فیملی کے کسی فرد کو ٹکٹ جاری کی گیا ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی
قائم کردہ پیپلزپارٹی سے بھٹوفیملی کو ہی آؤٹ کردیا گیا ہے۔ بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی مکمل طور پر حاکم علی زرداری کی فیملی کو منتقل ہوچکی ہےاور الیکشن 2018 میں زرداری فیملی کے 6 افراد کو پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب بھٹو فیملی کے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ،جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی بھٹو کا نعرہ محض سیاسی نعرہ ہی رہ گیا ہے اور عملی طور پرزرداری خاندان پاکستان پیپلزپارٹی سے بھٹو خاندان کو آؤٹ کر چکا ہے۔