سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کا پول کھل گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے گزشتہ الیکشن میں لندن کی ایم بی اے کی ڈگری پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ اس مرتبہ انہوں نے لندن کی ایم بی اے کی ڈگری کی بجائے صرف بی اے کی ڈگری پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے لندن کالج کے لیکچرار اور سوشل میڈیا پر سرگرم راشد ہاشمی نے عمران خان سے طنزیہ استفسار کیا ہے کہ عمران خان جعلی ڈگری والے نیا پاکستان
بنائیں گے کیا ؟ گزشتہ 5سال میں نواز لیگ کی تعلیمی کارکردگی انتہائی ناقص رہی کیونکہ 2013میں کاغذات نامزدگی بھرتے وقت عثمان ڈارنے اپنی تعلیم MBA-UKلکھی تھی اور 2018میں گریجو ایشن لکھی ۔اس حوالے سے راشد ہاشمی نے عثمان ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی محکمہ تعلیم نے ان کی ڈگری کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ عثمان ڈار جس یونیورسٹی سے ڈگری کا دعویٰ کرتے ہیں اس کا برطانیہ بھر میں کہیں وجود نہیں ۔