بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کے ٹکٹ کیلئے انٹرویو کے دوران نوازشریف کا سخت رویہ برداشت نہ ہوا، سابق صوبائی وزیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ ،پارٹی قیادت کو کھری کھری سنادیں

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالغفور نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس فیصلے کی وجہ سابق اراکین اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر سے باہمی اختلافات ہیں جن کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری عبدالغفور کو الیکشن 2018 ء کے سلسلے میں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث چوہدری عبدالغفور نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے چوہدری عبدالغفور

کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کے موجودہ بیانیہ سے اختلافات ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دلانے والے ورکر کو عزت دینے کا بھی سوچیں انہوں نے کہا کہ اداروں کیخلاف پارٹی قیادت کا توہین آمیز رویہ ان کی سمجھ سے باہر ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل چوہدری عبدالغفور نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیا تھا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے باقاعدہ سرزنش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…