جہلم(آن لائن)عام انتخابات 25جولائی کو منعقد ہوں گے ،جس کا اعلان الیکشن کمشن آف پاکستان نے کر دیا ہے۔لیکن تاحال پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن ،پی پی پی پی کے علاوہ دوسری جماعتوں کی طرف سے ان کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی تو جمع کروا دیئے ہیں لیکن تاحال صرف حلقہ این اے 67سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان،
اور پی ٹی آئی کے چوہدری فواد حسین کے ساتھ ساتھ حلقہ این اے 66سے پی ٹی آئی کے چوہدری فرخ الطا ف اور پی پی پی پی کی طرف سے چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجرِ پی پی 25پی ٹی آئی کے چوہدری ظفراقبال کے ٹکٹ کا اعلان ہو چکا ہے لیکن عجیب صورتحال ہے کہ حلقہ این اے 66سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین ،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم ،سابق رکن پنجا ب اسمبلی مہر محمدفیاض جبکہ بلال اظہر کیانی مسلم لیگ ن سے ٹکٹ کے حصول کیلئے ٹکٹ ملنے کے منتظر ہیں۔اور یہی صورتحال ،پی پی 25 کی ہے جس میں سابق رکن پنجا ب اسمبلی راجہ محمداویس خالد خان،جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے کے ساتھ ساتھ سید عرفان امیر شاہ بخاری ،مہر محمدفیاض،راجہ محمدآصف خان،راجہ سفیر اکبر،راجہ احمد حسین شوکت نے بھی مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہوئی ہے جبکہ تاحال فیصلہ نہ ہونے کے باعث یہ تمام امیدوار ٹکٹ کے حصول کیلئے منتظر ہیں۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ پی پی 25 جہلم 1سے مرزا عبدالغفار خان کو ٹکٹ مل چکا ہے لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے چوہدری زاہد اختر ،راجہ یاور کمال خان ،نعمان اشرف ،جمشید اشرف نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دی ہوئی ہیں لیکن تاحال فیصلہ نہ ہوا ہے۔جبکہ حلقہ این اے 66سے اگر چوہدری محمد ثقلین جو کہ پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ہیں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ ہوا تو چوہدری محمد ثقلین پورے ضلع میں پی ٹی آئی کا اپنا گروپ لے کر آزاد گروپ کی طرف سے انتخابات لڑیں گے
جوکہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ حکام کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔جبکہ یہی صورتحال پی پی 26 جہلم 2میں بن چکی ہے کیونکہ سابق رکن پنجا ب اسمبلی چوہدری لال حسین کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز محمود جنجوعہ،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال،سابق رکن پنجاب اسمبلی شیخ تنویر احمد،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شاہد رسول ڈار،
بلال اظہر کیانی ،کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی طرف سے سید امیر حمزہ پیر زادہ ،بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے اس حلقہ سے امیدوار ہیں جبکہ پی پی پی کی طرف سے چوہدری کاشف اسلام ایڈووکیٹ کو پی پی 26کا ٹکٹ ملنے کیلئے گرین سگنل مل چکا ہے کیونکہ پی پی 26سے پی ٹی آئی کے چوہدری ظفراقبال کو تو ٹکٹ دے دیا گیا ہے اور ساتھ ہی متحدہ مجلس عمل کے راجہ ضیاء اشرف کو بھی ٹکٹ مل چکا ہے،لیکن مسلم لیگ ن کی طرف سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہوا ہے جبکہ آج مسلم لیگ ن کی قیادت کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے تاکہ کوئی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
جبکہ مسلم لیگ ن میں ایک ورکرز گروپ بنایاگیا ہے جس کے متفقہ امیدوار سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال ہیں ،ایک طرف لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں دوسری طرف امیدوار ٹکٹ کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور کوئی امیدوار بھی عوام کی رجوع نہیں کر رہا کیونکہ عوام مایوسی کا شکار ہے اور شاید اس دفعہ ہونے والے الیکشن تمام امیدواروں کو ان کی سابقہ 70سالہ کارکردگی عوام بتا کر ان کو اصل حقیقت سے آگاہ کر سکیں۔کیونکہ ان انتخابات کیلئے نہ تو عوام میں جوش وخروش ہے اور نہ ہی امیدواروں میں اور نہ ہی برادریوں میں کوئی صورتحال بن رہی ہے جبکہ یہ تمام حقائق یہ مقدس ماہ ختم ہونے کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد واضح ہوں گے ۔