پشاور،الیکشن سے قبل بڑا اپ سیٹ ،تحریک انصاف کے اہم رہنماء نے اے این پی کے امیدوارکی حمایت کر دی

14  جون‬‮  2018

پشاور(آن لائن)حلقہ پی کے65نوشہرہ میں الیکشن سے قبل بڑا اپ سیٹ ، پی ٹی آئی امیدوار میاں خلیق الرحمان کے دست راست اور الیکشن مہم کے انچارج مراد خٹک عرف دادا نے اے این پی کے امیدوار میاں افتخار حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ،

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے امیدوار میاں افتخار حسین نے گزشتہ روز مراد خٹک سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں مراد خٹک عرف دادا نے میاں افتخار حسین کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ ملاقات کے دوران انتخابی مہم کے حوالے سے بھی معا ملات طے پا گئے ، اس موقع پر انہوں نے میاں افتخار حسین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا عزم کیا کہ انتخابی مہم کے دوران وہ اپنی تمام کاوشیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے ،میاں افتخار حسین نے مراد خٹک کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پی کے65نوشہرہ سے کامیابی یقینی ہے مراد خٹک عرف دادا اپنے امیدوار کے غیر مناسب اور منفی رویے کی وجہ سے ان سے نالاں تھے جس پر انہوں نے اپنے فیصلے سے حلقے کی سیاست کا پانسہ پلٹ دیا اور اپنے خاندان اور تمام اقربا سمیت میاں افتخار حسین کی حمایت کر دی ، مراد خٹک وہ شخصیت ہیں جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران کلیدی کردار ادا کیا تاہم اس بار وہ اپنے امیدوار کے منفی رویے کی وجہ سے نالاں تھے اور انتہائی فیصلے پر مجبور ہو گئے ۔حلقہ کے عوام اور ناقدین کے مطابق مراد خٹک نے گزشتہ الیکشن میں اپنے امیدوار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس بار ان کی طرف سے میاں افتخار حسین کی حمایت سے صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے ۔  پی ٹی آئی امیدوار میاں خلیق الرحمان کے دست راست اور الیکشن مہم کے انچارج مراد خٹک عرف دادا نے اے این پی کے امیدوار میاں افتخار حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…