اسلام آباد( آن لائن )عمران خان کے دست راست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف سازش ہو رہی ہے اور میری عمران خان کے ساتھ روانگی کو بلاوجہ ایشو کے طور پر اچھالا جا رہا ہے۔ مجھے6دن کے لئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دی گئی اور میں3دن میں واپس آ گیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ جب میں عمرہ روانگی کے لئے عمران خان کے ساتھ ایئر پور ٹ پہنچا
تو مجھ سمیت کسی بھی سرکاری عہدیدار کو معلوم نہیں تھا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے۔ ایئر پورٹ پر بتایا گیا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے اس کے بعد قانونی طریقے سے باہر جانے کی اجازت لی گئی۔ میں نے اس حوالے سے ہائی کورٹ میں رٹ بھی دائر کر دی ہے۔ میرا کاروبار بیرون ملک ہے پاکستان میں میرا کاروبار ہی نہیں ہے۔ مجھے باہر بھجوانے کے لئے عمران خان نے کسی بھی شخص کو فون نہیں کیا۔ میں نہ تو پیسہ باہر لیکر گیا اور نہ ہی مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ہے۔ مجھے امید ہے کہ عدالت میرے مقدمے میں انصاف کرے گی۔ پانامہ لیکس میں کیس میں نام آنے پر میری چھ کمپنیوں کی نیب نے انکوائری کی تھی۔ میرا موازنہ حسن اور حسین نواز سے کرنا درست بات نہیں ہے۔ میں لندن بھاگا نہیں بلکہ لندن سے آیا ہوں اور نہ ہی میں بھاگنے والا ہوں۔ میں نے بیرون ملک جانے کے لئے باقاعدہ درخواست دی تھی۔ عمران خان کے دست راست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف سازش ہو رہی ہے اور میری عمران خان کے ساتھ روانگی کو بلاوجہ ایشو کے طور پر اچھالا جا رہا ہے۔ مجھے6دن کے لئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دی گئی اور میں3دن میں واپس آ گیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ جب میں عمرہ روانگی کے لئے عمران خان کے ساتھ ایئر پور ٹ پہنچا تو مجھ سمیت کسی بھی سرکاری عہدیدار کو معلوم نہیں تھا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے۔