اسلام آباد( آئی این پی)ملک بھرمیں نئی سرکاری ملازمتوں کی بھرتی پرپابندی ختم ہوگئی،الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹادی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں نئی سرکاری ملازمتوں کی بھرتی پرپابندی ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتوں کونئی ملازمتوں پربھرتی کرنیکی اجازت ہوگی ،نگران حکومتیں مفادعامہ میں نئی بھرتیاں کرسکیں گی،
واضح رہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتی پر پابندی عائد کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ یکم اپریل کے بعد سے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوسکے گا۔