اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب میزبان نے سوال کیا کہ افتخار چوہدری سیتا وائٹ کا کیس سامنے لا رہے ہیں کیا اس میں جان ہے جس کے جواب میں معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ اس میں اتنی جان ہے جتنی اس آدمی کی عزت کی ہے جس کی آپ بات کر رہی ہیں، غالباً انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس طرح کا الزام لگانے پر شرعی
قانون موجود ہے جسے قذف کہتے ہیں اور اس کی سزا 80 دُرے ہے، انہوں نے الزام لگایا ہے کیا وہ چشم دید گواہ ہیں، کیا یہ ٹیریان کے نانا ہیں جنہوں نے الزام لگایا ہے، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ یہ کوئی متاثرہ فریق ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ الزام 1997ء میں لگ چکے ہیں اور 2008ء کے الیکشن سے قبل بھی لگ چکے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ جس کے پاس پہلے ہی عزت کی قلت تھی وہ مزید بے آبرو ہونے کے لیے گھر سے نکلا ہے۔