جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف 26 منٹ اور پھر وہ ہو گیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، زلفی بخاری کو ائیر پورٹ پر روکے جانے کے بعد کیا ہوا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ عمرے پر جانے کے لیے زلفی بخاری کا نام جہاز سے فون آنے کے بعد 26 منٹ بعد ہی بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا اور انہیں عمرہ پر جانے کی چھ دن کی اجازت دے دی گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں اس تمام معاملے پر کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی کمپنی کے ہمراہ دو گھنٹے جہاز میں گزارے اس دوران جب زلفی بخاری کے بارے میں اچانک معلوم ہوا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے اور وہ بیرون ملک کا سفر نہیں کر سکتے تو اس موقع پر تین فون کالز کی گئیں،

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ کالز عون چودھری اور علیم خان کے فون سے کی گئی تھیں، رپورٹ کے مطابق ایک اہم کال وزارت داخلہ میں آئی اور اس کال کے بعد 26 منٹ میں تمام پراسس مکمل کیا گیا۔ نگران وزیر داخلہ نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 26 منٹ میں زلفی بخاری کو او ٹی پی دیا، او ٹی پی دینے کے بعد یہ اہم بات سامنے آئی کہ قانون کے مطابق آپ کو متعلقہ ادارے سے اجازت لینا ضروری ہوتی ہے، جس کی سفارش پر کسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا بلیک لسٹ سے خارج کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں نیب سے کوئی رائے نہیں مانگی گئی، اس معاملے میں نیب سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، نگران وزیر داخلہ نے میڈیا پر آنے والی رپورٹس پر نوٹس لیا اور گزشتہ روز گیارہ سے ساڑھے بارہ کے درمیان میٹنگ ہوئی، رپورٹ کے مطابق نگران وزیر داخلہ کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ سیکرٹری وزارت داخلہ کی سفارش پر زلفی بخاری کو او ٹی پی دیا گیا، اس کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر سے سفری پابندی عارضی طور پر اٹھانے کی درخواست مسترد کردی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے سے متعلق درخوست کی سماعت کی۔

زلفی بخاری کے وکیل سکندر بشیر مہمندنے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو 11 جون کو عمرے کے لیے روانگی پرغیر قانونی روکا گیا تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے6 دن کا استثنی دے کر انہیں عمرے پر روانگی کی اجازت دی۔ زلفی بخاری پرعائد سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، اس لئے ان کے موکل کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔ سکندر بشیر مہمند نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت کی جانب سے فیصلے تک ان کے موکل پر عائد سفری پابندیوں پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو حکم امتناع کی کیا ضرورت ہے،

ہمارا حکم امتناعی دو دنوں میں پہنچے گا اور آپ اپنا کام آدھے گھنٹے میں کروالیں گے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسرای سی ایل کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، کیس کی مزید سماعت 21 جون کو ہوگی۔واضح رہے کہ زلفی بخاری پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں، ان کا نام متعدد معاملات کی تحقیقات کے باعث بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ 11 جون کو وہ عمران خان کے ہمراہ اسلام آباد سے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں روک دیا تاہم وزارت داخلہ کے تحریری حکم کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…