کراچی (این این آئی) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب نے طلب کرلیا ہے ۔نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو جاری کیے گئے نوٹس کے متن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو 20 جون کو نیب کراچی کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیئرپرسن کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے ، جے جے وی ایل کو ایس ایس جی سی کے
غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے مذکورہ ٹھیکو ں کی منظوری مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی نیب کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پانچ قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے ٹھیکے دیے جانے میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی کی نشست پر عام انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔