پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، مفتی منیب الرحمان نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، مفتی منیب الرحمان نے اہم ترین اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق شوال المکرم (عید) کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے واضح کیاہے کہ ملک بھر سے شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا.چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں شروع ہو گیا ہے۔

چاند کی شہادت دینے کے لیے عوام ان نمبروں 03009285203، 02199261403، 02199261404 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے صوبائی دفاتر میں بھی اجلاس ہونگے جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو ا?گاہ کیا جائے گا۔مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا۔ عوام چاند سے متعلق قیاس ا?رائیوں پر دھیان نہ دیں۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں۔ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا امکان چودہ منٹ تک ہو گا جبکہ حیدر آباد میں 13 منٹ، چھور میں 12 منٹ، جیکب آباد 10 منٹ اور جیوانی میں 14 منٹ ہو گا۔ سب سے زیادہ چاند دیکھنے کا وقت کراچی اور ساحلی پٹی جیوانی اور پسنی میں ہو گا۔کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 23 منٹ پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔ چاند غروب آفتاب کے بعد چاند 39 منٹ تک افق پر رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…