اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے ملک ریاض اوربحریہ ٹاؤن کا ہاتھ نہیں ہے، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے دوٹوک اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈہ کئے جانے کی افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
اور اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کا ہاتھ نہیں ہے، فواد چودھری نے کہا کہ ’’کچھ مہربان پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ مہم کو کبھی ہمارے دوست اینکرز سے جوڑتے ہیں کبھی ملک ریاض صاحب سے، کم علمی پر مبنی ایسے تبصرے نا مناسب ہیں۔ عامر متین ہو، ارشد شریف یا پھر بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض ہمارا لوگوں سے احترام کا تعلق ہے اور ان سے متعلق بد گمانیوں سے ہماراکوئی تعلق نہیں‘‘۔ واضح رہے کہ بعض صحافیوں کی جانب سے عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور زلفی بخاری کے حوالے سے شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پروپیگنڈہ مہم شروع کردی گئی، جس کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان معاملات سے بحریہ ٹاؤن کا ملک ریاض کا کوئی تعلق نہیں، ہمارا تمام افراد سے احترام کا تعلق ہے اور اس قسم کی بدگمانیوں کو پھیلانے سے گریز کیاجائے۔