منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حساس ادارے کا نجی ہسپتال پر چھاپہ، اہلکارآپریشن تھیٹر میں پہنچے تو وہاں ایک 35سالہ خاتون اور 19سالہ نوجوان موجود تھےاور دو ڈاکٹرز۔۔ ایسا منظر کہ جس نے وہاں موجود ہر کسی کے ہوش اڑا دئیے

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف ائی اے) نے گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کی اطلاعات پر ایک نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے ساجد اکرام کے مطابق گزشتہ رات ستیانہ روڑ پر واقع ایک نجی وسپتال پر چھاپا مارا گیا۔ساجد اکرام کے مطابق ہسپتال میں لاہور کی ایک 35 سالہ خاتون کو

19 سالہ نوجوان ابرار کا گردہ لگانے کیلئے آپریشن جاری تھا، جس کیلئے ڈونر ابرار کو پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔چھاپے کے دوران آپریشن میں مصروف 2 ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مریضہ اور ڈونر کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم نجی ہسپتال کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب ایف آئی اے کی ٹیم نے ہسپتال کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…