اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش پر عام انتخابات کے نزدیک آنے کی وجہ سے گہماگہمی رہتی ہے، ان کی رہائش پر ٹکٹ لینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے،
ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اپنے پرانے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کارکن احتجاج کی غرض سے بنی گالہ آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے یہ ورکر ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کے لیے بنی گالہ پہنچ چکے ہیں جو بسوں، ویگنوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر یہاں آئے ہیں اس وجہ سے یہاں کے رہائشیوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرین رات بھر سڑکوں پر رہتے ہیں اور نعرے لگاتے رہتے ہیں ان مظاہرین کو عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے، اخبار نے اپنی رپورٹ میں بنی گالہ کے رہائشیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ کسی اور عوامی جگہ پر منتقل ہو جائیں تاکہ یہاں کے باسی سکون سے رہ سکیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش پر عام انتخابات کے نزدیک آنے کی وجہ سے گہماگہمی رہتی ہے، ان کی رہائش پر ٹکٹ لینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اپنے پرانے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کارکن احتجاج کی غرض سے بنی گالہ آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے