اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں بھی دھڑے بندی سامنے آگئی، حکومت میں اہم ترین عہدوں پر رہنے والے متعدد ذمہ داران اپنے حلقوں کی بجائے آسان حلقوں میں الیکشن لڑنے کے خواہاں، اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دلوانے کیلئے چار دھڑے سرگرم۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انکشاف سامنے آیاہے کہ سابق دور حکومت میں ن لیگ کے اہم ترین حکومتی عہدوں پر رہنے والے متعددذمہ داران نے اپنے حلقوں کی بجائے آسان حلقوں میں الیکشن لڑنے کیلئے تگ ودو شروع کر دی ہے
جس کی وجہ سے لیگ کے اندر چار دھڑے بن چکے ہیں ۔ایک چودھری نثار، دوسر احمزہ شہباز، تیسرا مریم اور چوتھا شاہد خاقان کا گروپ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 35 سے زائد امیدواروں کے سفارشی ہیں اور اس کیلئے انہوں نے لابنگ بھی شروع کر رکھی ہے ۔ نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں سے کچھ لوگ اسکی مخالفت کر رہے ہیں۔اسی طرح جن ایم این ایز اور ایم پی ایز کا چودھری نثار کے ساتھ تعلق تھا ان پر بھی نشان لگا دئے گئے ہیں ۔ مریم گروپ کسی صورت ان کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں ۔