منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق! عمران خان کے مقابلے پر آنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں خواجہ سعد رفیق بھی بھاگ نکلے، حیران کن پیش رفت

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے امیدوار میدان میں اتر آئے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حلقہ این اے 131سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے مدمقابل ہونگے جبکہ حلقہ این اے 125 سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے ہوگا واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مقابلہ کرنے سے کترا رہے ہیں،

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا متبادل نام پیش کر دیا۔دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے خائف ہیں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، اسی طرح این اے 134سے شہباز شریف کا مقابلہ ظہیر عباس اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مدمقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حلقہ این اے 124سے پاکستان تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز مدمقابل ہوں گے ۔حلقہ این اے 125سے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد سے ہوگا ۔ این اے 129سے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مدمقابل ہوں گے ۔ این اے 130سے نون لیگ کے خواجہ احمد حسان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے شفقت محمود سے ہوگا ۔این اے 131میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق سے ہوگا ۔زعیم قادری اور اعجاز چوہدری این اے 133سے مدمقابل ہوں گے جبکہ این اے 134سے شہباز شریف کا مقابلہ ظہیر عباس سے ہوگا ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…