منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

نگران وزیراعظم ناصر الملک کو آبائی علاقے سوات کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا بڑا قدم اٹھا لیا گیا، عدالت سے آنیوالی خبر نے ہلچل مچا دی، لینے کے دینے پڑ گئے

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔مقامی وکیل جاوید اقبال جعفری نے نگران وزیراعظم کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد اپنے آبائی علاقے سوات کا دورہ کیا جس پر سرکاری خزانے سے بے پناہ اخراجات کیے گئے۔دورہ سوات میں نگران وزیراعظم کو پروٹوکول دیا گیا، ان کی سکیورٹی اور آمدورفت پر جو اخراجات آئے وہ سرکاری خزانے سے

لیے گئے لہٰذا یہ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگران وزیراعظم کو حکم دیا جائے کہ وہ اپنے نجی دورہ سوات میں آنے والے اخراجات کو قومی خزانے میں جمع کرائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پہلے اس درخواست پر اعتراض لگایا تھا کہ یہ درخواست ہاتھ سے تحریر شدہ ہے اسے کمپیوٹرائز نہیں کیا گیا تاہم درخواست گزار نے اس پر اعتراض دور کیے بغیر دوبارہ درخواست جمع کرادی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید درخواست پر سماعت کی۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…