بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جج نے مجھے اپنے چیمبر میں بلا کر مجرم کے والد کے سامنے کہا کہ ۔۔۔۔۔ گلے اور سینے پر چاقو کے 23 وار برداشت کرنے والی خدیجہ صدیقی نے اصل کہانی بتا دی

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلے اور سینے پر چاقو کے 23 وار برداشت کرنے والی خدیجہ نے اصل کہانی بتا دی،ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خدیجہ صدیقی نے کہا کہ میں اگلے دو تین دن تک سوچتی رہی کہ جج صاحب نے مجھے ایسا کہا ہے، کریمنل کے والد صاحب کے سامنے جج صاحب نے مجھ سے کہا آپ صلح نہیں کر رہیں؟ میں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں،

جج صاحب نے کہا کہ بڑے بڑے قتلوں کے کیسز میں صلح ہو جاتی ہے یہ کون سا معمولی کیس ہے، خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ میں نے کہا کہ یہ معمولی آپ لوگوں کے لیے ہو گا لیکن یہ ہمارے معاشرے کا مسئلہ ہے جس کے خلاف میں کھڑی ہوئی ہوں، جس طرح سے عورتوں کے ساتھ عدالتوں میں ہوتا ہے میں اس کے خلاف کھڑی ہوئی ہوں اور کھڑی رہوں گی، اس کے علاوہ جج نے مجھ سے کہا کہ آپ ثابت کریں کہ اس نے آپ پر حملہ کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے ضرور کوئی بے عزتی کی ہو گی جس کی وجہ سے اس نے ایسا کیا۔ پروگرام میں ضرار کھوڑو نے کہاکہ حسن نیازی کے مطابق پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ نے آپ کو ذاتی طور پر اور براہ راست کہا کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں، ضرار کھوڑ نے خدیجہ صدیقی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا گورنر پنجاب نے آپ سے براہ راست رابطہ کیا تھا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالکل انہوں نے مجھ سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ صلح کر لیں، اب وہ غلطی مان رہے ہیں،سزا ہو چکی ہے، اس کا مستقبل تباہ ہو گیا ہے، اس موقع پر خدیجہ صدیقی نے کہا کہ اگر گورنر مجھے براہ راست کہہ سکتے ہیں تو ان کا جج پر دباؤ نہیں ہو گا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…