ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارتی آبی جارحیت کا واحد جواب کیا ہے؟صاف پانی تو ملا نہیں شہبازشریف کا ٹبر خزانہ کی صفائی ضرور کر گیا،چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ

datetime 5  جون‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صاف پانی تو ملا نہیں شہبازشریف کا ٹبر صوبائی خزانہ کی صفائی ضرور کر گیا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کا واحد جواب کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے۔ وہ گجرات میں دعوت افطار سے خطاب کر رہے تھے جس میں مسلم لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود، میاں پرویز اختر پگانوالہ چیئر مین،

علی ابرار جوڑا، چودھری اعجاز شاہدولہ ٹاؤن، چودھری اصغر تیل والے اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان واحد ایسا ملک ہے جس کا کھربوں ڈالر کا پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے سمندر میں جا کر ضائع ہو رہا ہے اور ہم کالاباغ ڈیم نہیں بنا رہے جو کہ پاکستان کو سرسبز بنانے، سستی بجلی اور وافر پانی کی فراہمی کا ضامن ہے، اس ڈیم سے نہ صرف تین روپے فی یونٹ سے بھی کم قیمت میں بجلی ملے گی بلکہ تھر اور چولستان کے بنجر علاقے لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل ہو جائیں گے، ڈیم کی تعمیر سے چاروں صوبوں کو فائدہ ہو گا اور آبپاشی کیلئے سب سے زیادہ پانی صوبہ سندھ کو ملے گا، سیلاب سے ملک بھر میں ہونے والی تباہی سے بھی نجات ملے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہاکہ شہبازشریف کی حکومت ختم ہوتے ہی ان کی کرپشن کے پول کھل گئے، انہوں نے قومی خزانے کو اپنی مرضی سے خرچ کیا ہے حساب تو دینا پڑے گا، صاف پانی کے نام پر چار ارب روپے خرچ کر دئیے مگر پانی پھر بھی نہ ملا، نیب نے شہبازشریف کے میگا پراجیکٹس میں کرپشن کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں اور ’’خادم اعلیٰ‘‘ کی مزید تفتیش سے بہت کچھ سامنے آنے والا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کسان خوشحال ہے تو پاکستان خوشحال ہے، کسان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ سے منسلک ہے اور ہمارا نشان ٹریکٹر پاکستان کی خوشحالی کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کالاباغ ڈیم بنانے کا تاریخی کارنامہ سرانجام دیں کیونکہ ملک کو اس وقت کالا باغ ڈیم کی اشد ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…