بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں بننے والی فٹبال خلاء میں بھی پہنچ گئی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان میں بننے والی فٹبال خلاء میں بھی پہنچ گئی۔پاکستان کی ٹیم تو ورلڈ کپ فٹ بال میں نہیں ہوتی لیکن پاکستان کی بنائی ہوئی فٹ بال خلا میں ضرور پہنچ گئی ہے۔حال ہی میں روسی اسٹیٹ اسپیس ایجنسی ’’روس کوسموس‘‘کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں 2روسی خلاباز اینٹون شکاپلیروو اور اولیگ آرٹیم ییو فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اس ’’خلائی کھیل‘‘میں جو فٹبال استعمال کی گئی، وہ پاکستان میں بنائی گئی تھی؟۔خلائی اسٹیشن میں یہ فٹبال ٹریننگ سیشن فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا جو 14جون سے روس میں شروع ہو رہا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی گیند ‘ایڈیڈاس ٹیلی اسٹار 18’ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہیں۔روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ہی میں سے ایک گیند خلا میں بھی بھیجی گئی جس سے خلابازوں نے فٹ بال کھیلی۔کوسمک میچ کے دوران خلابازوں کو گول روکتے اور کِک لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی خلا باز کسی گول کو روکنے یا کِک لگانے کی کوشش کرتے، اس سے قبل وہ خود ہی گھومنا شروع ہوجاتے اور پھر کہیں جاکر وہ گول روکتے یا کِک لگا پاتے۔یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز روسی کوسمونوٹ اینٹون شکاپلیروو، ناسا کے خلاباز اسکاٹ ٹنگل اور جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے نورشگی کنائی کے ساتھ یہ فٹبال بھی روسی اسپیس سوئیوز کیپسول میں زمین پر واپس آچکی ہے۔یہ تینوں خلاباز ساڑھے 5 مہینے تک انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن میں قیام کے بعد زمین پر کامیابی سے واپسی آئے، جن کے کیپسول نے قازقستان میں لینڈ کیا تھا۔انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن میں اب 3 خلاباز رہ گئے ہیں، جن میں امریکی خلاباز ڈریو فیوسٹل اور رکی آرنلڈ اور روس کے اولیگ آرٹیم ییو شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ میں فٹبال بنانے والی کمپنی ‘فارورڈ اسپورٹس’ کے چیئرمین خواجہ مسعود کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستانی فٹبال کا استعمال نہ صرف ملک کے لیے باعث فخر ہے بلکہ اس سے میگا ایونٹ میں کھیلنے والے 32 ممالک کے ساتھ پاکستان کا نام بھی شامل ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…