جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی مرکزی درخواست گزار ذلفی بخاری نے اپنا کام دکھا دیا ، لندن لاء فرم نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی نئی آنے والی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اب برطانیہ میں بھی ایک لاء فرم کی جانب سے ریحام خان کو ان کی

کتاب کے حوالے سے قانونی نوٹس بھیجوایا گیا ہے۔قانونی نوٹس عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری عرف ذلفی بخاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کی جانب سے بھجوایا گیا۔لندن کی لاء فرم نے بتایا کہ مرکزی درخواست گزار ذلفی بخاری کی ہدایت پر یہ قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔اس نوٹس میں لاء فرم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی آنے والی کتاب میں ان کے مؤکلین کے نام لے کر گمراہ کن واقعات درج کیے گئے ہیں، ان باتوں سے ہمارے مؤکلین کو صدمہ پہنچا اور ان کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ریحام خان کے ای میل ایڈریس پر بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنی آنے والی کتاب میں جو بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے ہیں وہ واپس لیے جائیں تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ریحام خان کو یہ ای میل موصول ہو گئی یا نہیں۔دوسری جانب ریحام خان نے بھی حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ عباسی نے میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ریحام خان کی جانب سے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ حمزہ عباسی نے مجھ پر شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام لگایا اور احسن اقبال سے رابطے کا الزام بھی لگایا۔نوٹس میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے لہذا حمزہ عباسی غیر مشروط معافی مانگیں۔ریحام خان کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ حمزہ عباسی میڈیا کے ہر اس سیکشن پر آ کرمعافی مانگیں جہاں ریحام کو بدنام کیا گیا بصورت دیگر حمزہ عباسی کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…