اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ریحام خان کو علیم خان سے ایک کروڑ روپے مانگتے دیکھا وہ۔۔۔ ریحام خان نے ایک کروڑ روپے کس لیے مانگے

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ہے ، انکشافات ، تبصروں اور دعوئوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کپتان کے سابقہ اہلیہ نے کتاب میں ممکنہ طور پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر سنگین الزامات لگائے گئے جس نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کو شدید اشتعال دلا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک جنگ جاری ہے جس میں وہ اپنے غصے کا اظہار کر تہے ہیں ۔

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے ریحام خان کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان ایک لالچی خاتون ہیں وہ پیسے کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے ریحام خان کو علیم خان سے ایک کروڑ روپے طلب کر تے ہوئے دیکھا ہے۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کی ذات پر جو الزامات لگائے گئے ہیں جو گندگی پھیلائی گئی ہے ۔ میں لگتا ہے کہ اب خاموشی کو توڑ دینا چاہیے اور ریحام کی مکاریاں اور فریب کاریاں عوام کے سامنے لانے کا وقت آگیا ہے جنہوں میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ، ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان پیسے اور طاقت کیلئے اس کی پیاس نہ بجھنے والی تھی اور وہ یہ دونوں چیزیں حاصل کرنے کیلئے بہت جلدی کر رہی تھی۔ میں نے اسے علیم خان سے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے مانگتے ہوئے خود دیکھا۔عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی فلم کیلئے ہمارے ایک پارلیمنٹیرین سے رابطہ کر کے ا لاکھوں روپے کا فرنیچر ادھار لیا لیکن وہ کبھی واپس نہیں کیا گیا! بلکہ غائب ہو گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ صرف یہ بات پتہ کرنے کیلئے کراچی گیا کہ ریحام نے پیسے مانگنے کیلئے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ڈونر سے ملاقات کی ،جن کا شمار بہت بڑی کاروبائی شخصیات میں ہو تا ہے ۔ وہ خیبر پختونخواہ حکومت کے معاملات میں برائے

راست مداخلت کرتیں تھیں اور وزیراعلی سمیت دیگر وزیروں کو حکم دیتے تھیں ، ریحام نے میری آنکھوں کے سامنے سیف پراجیکٹ سٹی کیلئے ایک غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کرنے کی کوشش کی اور 20لاکھ ڈالر کمیشن طلب کیا ۔ رہنما تحریک انصاف عون چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں سب کچھ عمران خان کو بتانے پر مجبور ہواکہ وہ کیا کچھ کرنا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے فوراً ریحام خان کی تمام سکیموں کو روک دیا۔ جس نے کپتان کے سابق اہلیہ کو شدید مشتعل کر دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…