کراچی (نیوز ڈیسک) وہ سیاسی رہنما جس کی ایک فون کال پر پورے کراچی میں ٹرانسپورٹ بند ہو جاتی تھی، پاکستان میں عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے یہ رہنما حیدر عباس رضوی اب کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی چلا رہے ہیں، واضح رہے کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں کو سیاسی پروٹوکول دیا جاتا ہے اور ان کے لیے سڑکیں تک بند کر دی جاتی ہیں کہ وہ لوگ گزر جائیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بیرون ملک ان سیاستدانوں
کو کوئی پہچانتا تک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی سے منسوب کی جانے والی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے۔ اس پوسٹ میں معروف ٹیکسی سروس اُوبر کا ایک ڈرائیور اکاؤنٹ تھا جس پر تصویر اور نام حیدر عباس رضوی کا تھا۔ پہلے اس کو بے بنیاد قرار دیا گیا لیکن اب ایک موقر قومی اخبار نے ان کے بارے میں خبر شائع کی ہے جس کے مطابق حیدر عباس رضوی کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی اُوبر چلا رہے ہیں۔