لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوکا کولا کا منرل واٹر داسانی مرد و خواتین میں بانجھ پن کی وجہ بن رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ریحانہ کنول نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر خزیمہ کا کہنا ہے کہ یہ پانی ذہنی نشوونما پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔ سی ایم ایچ لاہور کی ڈاکٹر نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ریحانہ کنول نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پانی میں جو عناصر شامل کیے گئے ہیں۔ وہ الیکٹرولائٹ فطرت کے
حامل ہیں جو پانی کو ہارڈ کر دیتے ہیں اور پانی کی کثافت بڑھا دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان عناصر کی ایک خاص حد معین ہے جب یہ عناصر پانی میں بڑھ جاتے ہیں تو اس طرح کے پانی کے خاص قسم کے ری ایکشن آنے لگتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پانی کی کثافت کے باعث جسم میں آکسیڈیشن ری ایکشن ہونے لگتے ہیں۔ جس کا اثرات براہ راست مرد اور خواتین کے اعضائے مخصوصہ پر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مردوں اور خواتین میں بانجھ پن بڑھ رہا ہے۔