جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کے نامزد نگران وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ پانامہ کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دینے والے سپریم کورٹ کے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں،نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی کے ساتھ کیا تعلق رہا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پنجاب کے لئے نامزد کئے گئے نگران وزیراعلیٰ ناصر سعید کھوسہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اور ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹو کے اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں جبکہ وہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس میں نوازشریف کو اناہل قرار دینے والے بینچ کے سربراہ ، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ہونے والی مشاورت میں تحریک انصاف کی طرف سے ناصر کھوسہ کا نام نگران وزیراعلیٰ کے طور پر دیا گیا جس سے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اتفاق کیا ۔ ناصر کھوسہ ڈی ایم جی سروس کے گریڈ22کے ریٹائرڈ سینئر آفیسر ہیں ، وہ نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ وہ پنجاب اور بلوچستان کے چیف سیکرٹری بھی رہے اور نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق وزیراعظم کی منظوری سے واشنگٹن میں تین سال تک ورلڈ بینک میں ایگریکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ۔انہیں سول سروس میں ایک اچھی شہرت کا حامل آفیسر جانا جاتا رہا اور مختلف حکومتوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں ۔ نامزد وزیراعلیٰ پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ناہل قرار دینے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں جبکہ ان کے ایک اور بھائی طارق کھوسہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں ۔ا ن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔(ن م)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…