جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حلقہ این اے 97اور پی پی 90میں الیکشن 2018 ء میں کئی سیاسی سیٹ اپ متوقع،نوانی گروپ نے بڑا سرپرائز دے دیا،تحریک انصاف اور ن لیگ کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریاخان (آئی این پی) حلقہ این اے 97اور پی پی 90میں الیکشن 2018 ء میں کئی سیاسی سیٹ اپ متوقع خنانخیل گروپ پی پی 89اور پی پی 90سے مضبوط اتحادی امیدوار کے نہ ہونے پر مشکلات کا شکار پی پی 90سے نوانی گروپ نے اپنے خاندان سے امیدوارلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد تحصیل دریاخان این اے 97اور پی پی 90میں شامل ہے

جہاں ہرالیکشن میں جماعتی ٹکٹ ہونے کے باوجود بھی مقابلہ علاقائی دھڑوں کے درمیان ہی رہا ہے 2018ء کے الیکشن میں یہاں کئی سیاسی اپ سیٹ متوقع ہیں کیونکہ کہ کئی اہم برادریاں اپنے پرانے سیاسی آشیانوں کوچھوڑ کر نئی جگہوں کی تلاش میں مصروف ہیں برسراقتدارگروپ کو اس وقت سخت سیاسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ کئی اہم شخصیات اور خاندان دوران اقتدار ان سے ناراض ہیں این اے 97جہاں سے عبدالمجیدخان خنانخیل (مسلم لیگ ن) اور ثناء اللہ خان مستی خیل (آزاد)طورپر الیکشن لڑیں گے جبکہ سیاسی حلقوں کے مطابق نوانی برادران کو عدالت کی طرف سے الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے پر سعید اکبرخان نوانی بھی حلقہ این اے 97سے امیدوار ہو سکتے ہیں این اے 97سے امیدوارخنانخیل گروپ کو پی پی 89سے مضبوط اتحادی امیدوار ملتا نظرنہیں آرہا جبکہ پی پی 90(تحصیل دریاخان ) سے نیازی گروپ یاکہاوڑ گروپ سے سیاسی الحاق کی صورت میں کسی ایک گروپ کو چھوڑنا ہو گا جس سے خنانخیل گروپ کو شدید سیاسی مشکلات کا سامناکرنا ہوگانوانی گروپ نے پی پی 90سے اپنے خاندان سے امیدوار لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور الیکشن 2018ء میں کسی سیاسی حلیف کو نہیں لڑایا جائے گا سیاسی حلقوں کے مطابق ثناء اللہ مستی خیل پی ٹی آئی کے بجائے آزاد حیثیت میں نوانی عوامی محاذ کے پلیٹ فارم سے این اے 97سے الیکشن لڑیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…