اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے دفتر خارجہ سے کلیئرنس کے بغیر علی صدیقی کو واشنگٹن بھیجے جانے پروزارت خارجہ سے جواب مانگ لیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت نے تین دن رہ گئے ہیں، حکومت نے عجیب تیزی سے علی صدیقی کو واشنگٹن بھیج دیا ہے، چار دن کی وجہ سے کیوں بھیجا گیا، کیا جلدی تھی
اتنی، کون سا خفیہ ڈیل ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہا جس کے خلاف نیب کے کیسز ہیں، فارن آفس نے اس کو کلیئرنس نہیں دی، اور وزیر اعظم نے اپنے بزنس پارٹنر کو فورا روانہ کر دیا ہے ،ایسے وقت جب امریکہ بار بار کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں اس کے سفارتکاروں کے ساتھ صحیح رویہ نہیں اختیا ر کیا جارہا ، شیریں مزاری نے کہا کہ بغیر اجاز ت انہوں نے ریڈیو اسٹیشنز انسٹال کئے ہیں ، وزارت خارجہ ہمارے سوالوں کے جواب دے ۔