اسلام آباد (آئی این پی)حکومت کے پانچ سال مکمل،لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوؤں سے ہوا نکل گئی، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہوگیا؟افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 6سو میگا واٹ تک پہنچ گیا‘ بجلی کی طلب 22 ہزار 4 سو میگا واٹ جبکہ پیدوار 17 ہزار 8 سو میگا واٹ ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق
بجلی کا شارٹ فال چار ہزار چھ سو میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ بجلی کی طلب بائیس ہزار چار سو میگا واٹ جبکہ پیداوار سترہ ہزار آٹھ سو میگا واٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے چار ہزار دو سو میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی پیدوار دو ہزار چھ سو میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیپز سے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ (ن غ)