ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشر یف ‘ شہبا زشر یف کی مشاورت،شہبا زشر یف ‘مر یم نواز ‘خواجہ سعد رفیق ‘حمزہ شہبا ز سمیت دیگر اہم رہنماؤں کے حلقوں کا فیصلہ ہوگیا

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف ‘ وزیر اعلی شہبا زشر یف اور پارٹی کے دیگر قائدین کی2گھنٹے سے زائد تک سیاسی اور پارٹی امور پر مشاورت‘عام انتخابات2018میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں (ن) لیگ کے انتخابی امیدواروں کے ناموں کو جون کے پہلے ہفتے میں فائنل کر نے کا فیصلہ ‘جلد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائیگا ‘انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلئے پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کو متحر ک کر نے کی حکمت عملی بھی بنا لی گئی ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘مر یم نواز ‘

خواجہ سعد رفیق ‘حمزہ شہبا ز سمیت دیگر لاہور کے مضبوط حلقوں سے میدان میں آئیں گے جبکہ (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے بیانہ کے حق میں آئیگا اور (ن) لیگ عوامی طاقت سے ایک بار پھر حکومت بنا کر ملک کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحالی بنائیں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف سے وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خان ‘سینیٹر پرویز رشید ‘مر یم نوازشر یف اور حمزہ شہبا زشر یف سمیت دیگر نے ملاقات کی جس میں عام انتخابات کی تیاریوں ‘نیب کے مقدمات اور دیگر ایشوز کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی اور جون کے پہلے ہفتے تک (ن) لیگ کے انتخابی امیدوارں کو میدان میں لانے کیلئے ٹکٹوں کو فائنل کر نا کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے(ن) لیگ نے قائد میاں نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کو تر جیح دی ہے جسکی وجہ سے عوام ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انشاء اللہ 25جولائی 2018کو بھی پنجاب سمیت پورے ملک کے عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا اور (ن) لیگ ایک بار پھر کامیابی ہوگی اور حکومت بنائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…