ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

فاٹا انضمام ، شمالی وزیرستان میں پولیس تعینات کرنے کیلئے سمری آ ئی جی خیبر پختونخوا کو ارسال ،13تھانوں میں کن علاقوں کے پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاٹا انضمام ، شمالی وزیرستان میں پولیس تعینات کرنے کیلئے سمری آ ئی جی خیبر پختونخوا کو ارسال ،13تھانوں میں کن علاقوں کے پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے؟ حیرت انگیزانکشافات بنوں (�آ ئی این پی)فاٹا انضمام ، شمالی وزیرستان میں پولیس تعینات کرنے کیلئے سمریآ ئی جی خیبر پختونخوا کو

ارسال کر دگئی ہے ،فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے پہلے رفتہ رفتہ مختلف محکمہ جات کو خیبر پختونخوا کیساتھ منسلک کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جاتے رہے ہیں جو خیبر پختونخوا میں انضمام کا اقدام تھا ۔ذرائع کیمطابق شمالی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کی جگہ اب پولیس کو تعینات کیا جا رہا ہے جس کیلئے پورے شمالی وزیرستان میں 13 پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اور چھ سے سات ہزار تک پولیس اہلکارتعینات ہوں گے ،ان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈی ایس پیز بھی ہوں گے چیکنگ کیلئے مختلف مقامات پر کل 21 پو لیس چوکیاں قائم کی جائیں گی ،ان پولیس ااہلکاروں کو ضلع لکی مروت اور ضلع بنوں سے لیا جائے گا جبکہ بنوں اور ضلع لکی مروت میں اِس کی جگہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی کیلئے اشتہار کیا جائے گا ،اسی طرح شمالی وزیرستان میں نیکات میں دیئے گئے خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیا جائے گاسمری آ ئی جی خیبر پختونخوا کو ارسال کی گئی ہے جسے چند ہی دنوں میں عملی جامع پہنایا جا رہا ہے شمالی وزیرستان میں پولیس تھانہ جات کی تعمیر پر کام جاری ہے جو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ وہاں پولیس بھیجا جا ئے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…