اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی وفاقی وزراء ،وزرائے مملکت اوراہم شخصیات کو دی گئی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس لینے کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ،31مئی کو حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس لے لیا جائے گا ،
جو وزراء اور شخصیات رضا کارانہ طور پر سیکیورٹی کی گاڑیاں واپس نہیں کریں گے ان کو تحریری نوٹس کیے جائیں گے اور سیکیورٹی اور اضافی گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق جو وزراء اور شخصیات سیکیورٹی کی گاڑیاں رضا کارانہ طور پر واپس نہیں کریں گے ان سے زبردستی گاڑیاں واپس لی جائیں گی ۔ (آچ)